پاکستان تحریک انصاف کا آئینی ترامیم پر تشویش کا اظہار،حکومت مسلسل عوام کو گمراہ کر رہی ہے

Urdu News

پاکستان تحریک انصاف کا آئینی ترامیم پر تشویش کا اظہار، حکومت مسلسل عوام کو گمراہ کر رہی ہے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان تحریک انصاف کا آئینی ترامیم پر تشویش کا اظہار، حکومت مسلسل عوام کو گمراہ کر رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومت پر آئینی ترامیم کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت مسلسل عوام کو گمراہ کر رہی ہے اور آئینی پیکیج کا اصل مسودہ ابھی تک چھپایا جا رہا ہے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ حکومت ایک پرانے آئینی مسودے کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں ملٹری کورٹس کے قیام اور بنیادی انسانی حقوق میں کمی کی تجاویز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترامیم عوامی حقوق کو کمزور کرنے کے لیے بنائی جا رہی ہیں۔اسد قیصر نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قانون سازی کے خلاف آواز بلند کریں اور اس ظلم کے سامنے خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پرامن احتجاج جاری رکھے گی اور حکومت کی جانب سے کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرے گی۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کو ملنے والی مبینہ مالی پیشکشوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ اسد قیصر نے وکلاء برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے باہر نکلیں اور مشترکہ طور پر اس جدوجہد میں حصہ لیں۔
urdu-news-377

ضلع شگر میں محکمہ تعلیم کی نااہلی ، گورنمنٹ اسکولوں میں کتابیں سال کے اختتام تک بھی نہ مل سکی۔

بنگلہ دیش کے بارڈر پر بھارتی فورسز کی کھلی دہشتگردی . کبرای بتول کراچی یونیورسٹی شعبہ سیاسیات

سفید چھڑی کا عالمی دن ، تاریخ کے اوراق میں ، White Cane Day

پی ٹی آئی بلتستان ڈویژن کے کارکنوں کی ایک ہنگامی میٹنگ ,مرکزی قیادت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کرینگے بلتستان سے بھی قافلہ روانہ ہوگا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں