ایس سی او سربراہی اجلاس 2024 رکن ممالک کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ اور علاقائی تعاون پر اتفاق

Urdu News

ایس سی او سربراہی اجلاس 2024 رکن ممالک کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ اور علاقائی تعاون پر اتفاق
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ایس سی او سربراہی اجلاس 2024 رکن ممالک کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ اور علاقائی تعاون پر اتفاق، شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 23ویں سربراہی اجلاس میں رکن ممالک نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔یہ اجلاس اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوا، جہاں رکن ممالک کے رہنماؤں نے 8 اہم دستاویزات پر دستخط کیے، جن میں تنظیم کے بجٹ اور نئے اقتصادی فریم ورک سے متعلق دستاویزات شامل تھیں۔ اس موقع پر انسداد دہشتگردی کی ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق بھی ایک اہم دستاویز پر دستخط کیے گئے۔مشترکہ اعلامیہ میں سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ، ایک غیر امتیازی اور شفاف عالمی تجارتی نظام کے قیام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا اور یکطرفہ تجارتی پابندیوں کی مخالفت کی گئی، جنہیں عالمی تجارتی تنظیم (WTO) کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔اعلامیہ میں خطے میں سائنسی ترقی، ڈیجیٹل معیشت، اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ رکن ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، اور دیگر اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر روس کو 2025 کے لیے ایس سی او کی صدارت سونپی گئی۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے روس کو مبارکباد دی اور خطے کی ترقی کے لیے پاکستان کی بھرپور شرکت کا اعادہ کیا۔ اپنے اختتامی خطاب میں، وزیر اعظم نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ ایس سی او سربراہی اجلاس 2024 رکن ممالک کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ اور علاقائی تعاون پر اتفاق
urdu-news-372

پاکستان تحریک انصاف کا آئینی ترامیم پر تشویش کا اظہار،حکومت مسلسل عوام کو گمراہ کر رہی ہے

ضلع شگر میں محکمہ تعلیم کی نااہلی ، گورنمنٹ اسکولوں میں کتابیں سال کے اختتام تک بھی نہ مل سکی۔

بنگلہ دیش کے بارڈر پر بھارتی فورسز کی کھلی دہشتگردی . کبرای بتول کراچی یونیورسٹی شعبہ سیاسیات

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں