بیروت: اسرائیلی فضائی حملے سے شہر لرز اٹھا، متعدد افراد شہید
بیروت: اسرائیلی فضائی حملے سے شہر لرز اٹھا، متعدد افراد شہید
اسرائیل کے فضائی حملوں نے لبنانی دارالحکومت بیروت کو دھماکوں سے لرزا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں حملوں کی شدت بڑھا دی ہے، اور بیروت کے علاقے داحیہ میں طاقتور بم گرائے، جس سے کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں کا مقصد حزب اللہ کے اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنانا تھا۔ اس کے علاوہ لبنانی ٹی وی چینل اور اقوام متحدہ کے دفتر کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہوگئے۔حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں اسرائیلی قصبے کریات شمونہ پر 30 سے زائد راکٹ داغے، جس سے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔عرب میڈیا کی اطلاعات کے مطابق حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی خبریں زیر گردش ہیں، جن سے گزشتہ جمعہ سے رابطہ منقطع ہے۔برطانوی وزیر خارجہ نے صحت کے مراکز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی کارروائیوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔urdu-news-334