جامع مسجد صاحب چھورکاہ شگر میں شہید ملت جعفریہ علامہ حسن ترابی کی 17ویں برسی منائی گئی
شگر. جامع مسجد صاحب چھورکاہ شگر میں شہید ملت جعفریہ علامہ حسن ترابی کی 17ویں برسی منائی گئی
urdu news
شگر (عابد شگری) علماے امامیہ شگر کے زیر اہتمام جامع مسجد صاحب چھورکاہ شگر میں شہید ملت جعفریہ علامہ حسن ترابی کی 17ویں برسی منائی گئی اس موقع پر ان کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین نے کہا کہ حسن ترابی شہید اتحاد بین المسلمین کے داعی ۔ملت تشیع کے پاسدار اور امن کے سپاہی تھے urdu newsان کی پوری زندگی دین اسلام کی سربلندی اور اتحاد امت کے لئے وقف کردی جسے اسلام اور ملت تشیع کے دشمنوں کو قبول نہ ہوا اور انہیں راستے سے ہٹانے کی کوشش کی اور ظالم کامیاب ہوگئے urdu newsانہوں نے کہا کہ حسن ترابی شہید نے ہمیشہ امت مسلمہ کے درمیان رخ ڈال کر امن خراب کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی اور مرتے دم تک دین اسلام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور اسلام کی سربلندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے صلےمیں رب تعالیٰ نے انہیں شہادت کی موت نصیب فرمایا انہوں نے کہا کہ علامہ حسن ترابی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گاurdu news