صاف ماحول کی اہمیت اور اجتماعی ذمہ داری ہے ، مریم نواز وزیر اعلی پنجاب

Urdu News

صاف ماحول کی اہمیت اور اجتماعی ذمہ داری ہے ، مریم نواز وزیر اعلی پنجاب
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لاہور، صاف ماحول کی اہمیت اور اجتماعی ذمہ داری ہے ، مریم نواز وزیر اعلی پنجاب،
وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف نے “انٹرنیشنل کلین اپ ڈے” کے موقع پر ایک اہم پیغام دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ماحول کی صفائی اور اس کی حفاظت ہر شہری کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کرہ ارض کو صاف ستھرا رکھنا نہ صرف انسانی صحت کے لیے بلکہ ماحول کی بقا کے لیے بھی ضروری ہے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے مناسب طریقے اپنائیں اور پلاسٹک کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔ مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے “ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت صفائی اور ماحول دوست پائیدار اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس میں پہلی بار دیہی علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پروگرام کے تحت کچرے کی ری سائیکلنگ، شجرکاری اور پبلک مقامات کی صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مریم نواز شریف نے عوام سے درخواست کی کہ وہ بھی صفائی کے اس مشن میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے شہروں، دیہات اور محلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔
urdu-news-264
آئی سی سی کا وفد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج رات کراچی پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی چیمپئنز کپ کوچز سے ملاقات، ملاقات کا مقصد کارکردگی کے تجزیے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے مشورے اور فیڈبیک حاصل کرنا ہے

پاکستان میں جزوی چاند گرہن کا مشاہدہ ۔فلکیاتی واقعات کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک دلچسپ موقع تھا

فیالونگ واٹر ڈائیورجن کامیاب، آغا باقر الحسینی کے قیادت میں تاریخ رقم کر لی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں