قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی چیمپئنز کپ کوچز سے ملاقات، ملاقات کا مقصد کارکردگی کے تجزیے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے مشورے اور فیڈبیک حاصل کرنا ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی چیمپئنز کپ کوچز سے ملاقات، ملاقات کا مقصد کارکردگی کے تجزیے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے مشورے اور فیڈبیک حاصل کرنا ہے
رپورٹ، 5 سی این اسپورٹس
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن آج چیمپئنز کپ میں شامل ٹیموں کے کوچز اور مینٹورز سے ملاقات کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تفصیلی غور و فکر کیا جا سکے۔ اس ملاقات کا مقصد کارکردگی کے تجزیے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے مشورے اور فیڈبیک حاصل کرنا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک روٹین میٹنگ ہے، جس میں کوچنگ اسٹاف اور مینٹورز کے ساتھ آئیڈیاز کا تبادلہ ہوگا۔ اس میٹنگ میں نہ صرف چیمپئنز کپ بلکہ مستقبل کے کرکٹ ایونٹس اور ان کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
اس موقع پر گیری کرسٹن پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری اور اس کے برانڈ کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔ انہوں نے چیمپئنز کپ کے متعدد میچز کا مشاہدہ کیا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا ہے، جس سے پاکستان کرکٹ میں نئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی چیمپئنز کپ کوچز سے ملاقات، ملاقات کا مقصد کارکردگی کے تجزیے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے مشورے اور فیڈبیک حاصل کرنا ہے
urdu-news-261
فیالونگ واٹر ڈائیورجن کامیاب، آغا باقر الحسینی کے قیادت میں تاریخ رقم کر لی۔
آئی سی سی نے مینز اور وویمینز ٹی ٹیونٹی ورلڈ کپ 2024 کے انعامی رقم یکساںکر دیا،
آئی سی سی کا وفد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج رات کراچی پہنچ گئے