سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نااہل اور نالایق قرار دے دیا
سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نااہل اور نالایق قرار دے دیا
رپورٹ. 5 سی این نیوز
اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نااہل اور ناکارہ قرار دیا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو دن کی کوششوں کے باوجود حکومت آئینی ترمیم لانے میں ناکام رہی ہے۔آئینی ترمیم میں ناکامی سے متعلق سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ “نااہل اور نکمے حکمرانوں سے یہی توقع کی جا سکتی ہے۔ حکومتی ارکان چھپ کر نکل رہے ہیں، ان سے پوچھیں بل کیوں پیش نہیں کیا گیا۔”انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے “چیمپئن” آج کل سامنے آ رہے ہیں، ان سے پوچھیں کہ انہوں نے کیا کام کیا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ جلد اپنے تجزیے اور پیش گوئی کا اعلان کریں گے اور مزید کہا کہ “حکومتی لوگ جلد منظر سے غائب ہوں گے۔”واضح رہے کہ حکومت پچھلے دو دنوں سے کابینہ اور پارلیمنٹ میں آئینی پیکج منظور کروانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ اپوزیشن، خصوصاً پی ٹی آئی، اس ترمیم سے ناراض ہے۔ اس دوران حکومتی اور اپوزیشن وفود نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقاتیں کیں، لیکن ابھی تک آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش نہیں ہو سکی
urdu-news-258
قومی اسمبلی اور سینٹ کا اہم ترین اجلاس، کیا حکومت نے نمبر گیم پورا کر لیا،؟ حکمران اتحاد کو دو تہائی کے لئے صرف 4 ووٹ درکار