مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر سخت وار ‘خان نہیں تو پاکستان نہیں’ بیانیہ ملکی سالمیت کے خلاف

Urdu News

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر سخت وار ‘خان نہیں تو پاکستان نہیں’ بیانیہ ملکی سالمیت کے خلاف
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حالیہ جلسے اور بیانات پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں کے دن کو پاکستان کی سیاست کا سیاہ دن قرار دیا جا سکتا ہے، جبکہ کل کے واقعے کو ایک ردعمل کہا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “خان نہیں تو پاکستان نہیں” جیسی باتیں کرنے سے ملکی سیاست کو غلط سمت میں دھکیلا جا رہا ہے اور اس قسم کی بیان بازی غیر ضروری ردعمل کو جواز فراہم کرتی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے وجود کو کسی ایک شخص سے نتھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے تنقید کی کہ کچھ لوگ پختونوں کے لشکر کے ذریعے پنجاب پر حملہ کرنے کی دھمکی دیتے ہیں، جو ملکی اتحاد اور فیڈریشن کے خلاف ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا حالیہ جلسہ ملکی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا جس میں فوج کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ علی امین گنڈاپور کی 15 دن کی دھمکی کا ذکر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دو دن گزر چکے ہیں اور ہم ان کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔
urdu-news-235
سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے گرفتار نہیں ہوئے ، محفوظ مقام پر موجود ہیں‌ سابق ترجمان سی ایم

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں