شگر، کسی بھی علاقے کی تعمیر وترقی میں صحافیوں کا بڑا کردار ہوتا ہے اور میڈیا وقت کی ضرورت بن چکی ہے راجہ اعظم خان کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو

urdu news

شگر، کسی بھی علاقے کی تعمیر وترقی میں صحافیوں کا بڑا کردار ہوتا ہے اور میڈیا وقت کی ضرورت بن چکی ہے راجہ اعظم خان کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو
شگر (5 سی این نیوز ) صوبائی وزیر صحت گلگت بلتستان راجا اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر وترقی میں صحافیوں کا بڑا کردار ہوتا ہے اور میڈیا وقت کی ضرورت بن چکی ہے اور میڈیا کے بغیر کوئی بھی ایشو حل نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت دیر کردی جس کے باعث شگر کے صحافیوں اور ہمارے درمیان فاصلہ رہا جس کے باعث علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے جتنی بھی کوشیشں کی گئیں وہ سب میڈیا پر نہیں اسکا جس کا فائدہ دوسرے اٹھا رہے ہیں کی جانب سے شگر کے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام ۔ وزیر صحت صحافیوں سے گل مل گئے اور خوشگوار ماحول میں شگر کے مسائل اور مشکلات پر گفتگو کی اس موقع پر صدر پریس کلب عابد شگری اور دیگر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کسی علاقے میں پراجیکٹ منتخب نمائندہ ہی رکھ سکتے ہیں اس کے بغیر کوئی شخص پراجیکٹ نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے لیے اسمبلی میں جدوجہد ہمیں کرنا پڑتا ہے مگر میڈیا پر اے سی ڈی سی او ایکسیئن کا نام آتا ہے اگر ان لوگوں کے ذریعے سے ہی پراجیکٹ ملتے ہیں تو اربوں خرچ کرکے ہمیں اسمبلی میں جانے کی ضرورت ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شگر کے صحافی شگر کی تعمیر و ترقی میں میرا ہاتھ بٹائیں تو مزید جدوجہد کریں گے اور علاقے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے مسائل بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے اس موقع پر پریس کلب شگر کے صدر عابد شگری نے تمام صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہوے شگر کی تعمیر و ترقی کے لیے راجا اعظم خان کے ساتھ مکمل تعاو ن کی یقین دہانی کرادی جس پر راجا اعظم خان نے تمام۔صحافیوں کا شکریہ ادا کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں