پاکستان ادارہ شماریات کے زیر اہتمام ضلع استور میں ساتویں زراعت شماری 2024ء کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
پاکستان ادارہ شماریات کے زیر اہتمام ضلع استور میں ساتویں زراعت شماری 2024ء کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان ادارہ شماریات کے زیر اہتمام ضلع استور میں ساتویں زراعت شماری 2024ء کے حوالے سے آگہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے ضلع استور میں ساتویں زراعت شماری 2024ء کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
ورکشاب سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ ہمارا مستقبل زراعت کے شعبے کی ترقی پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا زراعت کے اعتبار سے ضلع استور خود کفیل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں زراعت کے شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مقامی لوگ زراعت کے شعبے کو وسعت دیکر اپنے لیے بہتر زرمبادلہ کما سکیں۔
اس موقع پر ورکشاپ کے کنوینر نے استقبالیہ کلمات میں شرکاء کو زرعی وسائل، زمین، فصلوں، مال مویشی، زرعی مشینری کے بارے میں معلومات کے حصول اور مال مویشی کی عمر،جنس اور نسل کے لحاظ سے درجہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف ایف بی آر کی کارکردگی پر مایوس، چیئرمین کو ٹیم میں تبدیلی کا اختیار دے دیا
بنگلہ دیش نے پاکستان کو تاریخی شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا