شگر ، سیکریٹری سیاحت گلگت بلتستان انجینئر ضمیر عباس کا مونیٹرنگ سکول کے سائیٹ کا دورہ، سکول کی سائٹ کا معائنہ ، اسکول کی تعمیرات میں تاخیر کو نوٹس لے لیا
شگر ، سیکریٹری سیاحت گلگت بلتستان انجینئر ضمیر عباس کا مونیٹرنگ سکول کے سائیٹ کا دورہ، سکول کی سائٹ کا معائنہ ، اسکول کی تعمیرات میں تاخیر کو نوٹس لے لیا
شگر( عابد شگری 5 سی این نیوز ) سیکریٹری سیاحت گلگت بلتستان انجینئر ضمیر عباس کا مونیٹرنگ سکول کے سائیٹ کا دورہ، سکول کی سائٹ کا معائنہ ، ڈائریکٹر سیاحت اور ایکسین ورکس شگر کا سیکرٹری کو سکول کی تعمیرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری سیاحت نے اسکول کی تعمیرات میں تاخیر کو نوٹس لے لیا ۔ سیکرٹری سیاحت نے میڈا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شگر سیاحت کا حب ہے۔ یہاں ایڈونچر ٹورزم کیلئے مواقع موجود ہے۔ اس سوال کے جواب میں سیکرٹری سیاحت کا کہنا تھا کہ سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی گذشتہ سالوں کی طرح شگر میں ہی ہونگے۔ جس کیلئے تاریخ فائنل ہوچکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شگر مقامی کمیونٹی کو اعتناٹمیں لیکر اس انٹرنیشنل ایونٹ کو منعقد کرینگے۔ اس ریلی کو شگر سے باہر لے جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ سرفہ رنگا ریلی ایک برانڈ بن چکا ہے۔ اس اہم ایونٹ سے شگر اور گلگت بلتستان کی سیاحت کی فروغ میں مدد ملے گا۔ ہمیں امید ہے کہ شگر کی کمیونٹی اس اہم ایونٹ کی انعقاد کیلئے پہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔
urdu news