انڈین کرکٹ بورڈ کا ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے انکار کر دیا،

urdu news

انڈین کرکٹ بورڈ کا ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے انکار کر دیا،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ کرکٹ اِنفو کے مطابق، بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت اکتوبر میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں کرے گا۔
جے شاہ نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آئی سی سی نے بی سی سی آئی سے ورلڈ کپ کی میزبانی کے بارے میں پوچھا تھا، لیکن انہوں نے فوراً انکار کر دیا۔ ان کے مطابق، بورڈ کے لیے موجودہ حالات میں اس ایونٹ کی میزبانی کرنا ممکن نہیں ہے۔بی سی سی آئی کے اس فیصلے سے آئی سی سی کو نئے میزبان ملک کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ ورلڈ کپ کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں۔ بھارت کرکٹ کا ایک بڑا مرکز ہے، اور اس کا یہ فیصلہ خواتین کے کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے لیے ایک غیر متوقع رکاوٹ ثابت ہو سکتا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اولمپک ہیرو ارشد ندیم کی اہلیہ کا پہلا انٹرویو وائرل، شوہر کی کامیابی پر فخر اور جذبات کا اظہار

ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان میں نیٹ ورک کی توسیع کے بعد علاقے میں 4G انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کردیا
urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں