ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان، یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ، اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے اشتراک سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں نیشنل یوتھ ہیلپ لائن کے آغاز کی تقریب
ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان، یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ، اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے اشتراک سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں نیشنل یوتھ ہیلپ لائن کے آغاز کی تقریب
رپورٹ،5 سی این نیوز
ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان، یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ، اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے اشتراک سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں نیشنل یوتھ ہیلپ لائن کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں یونیورسٹی آف بلتستان کے انتظامی افسران، سول سوسائٹی، یوتھ تنظیموں کے عہدیدار، الحاق شدہ کالجوں کے اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے نوجوانوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی عملی شمولیت کے بغیر معاشی اور معاشرتی ترقی کا حصول ممکن نہیں ہے۔ وائس چانسلر نے نوجوانوں کے مسائل، ان کی تربیت، اور معاشرتی مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے اور انہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ معاشرتی چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کر سکیں۔
وائس چانسلر نے نیشنل یوتھ ہیلپ لائن کے اجراء کو ایک بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نوجوان اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 64 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مؤثر نظام کی تشکیل ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
سیمینار کے دوران نیشنل یوتھ ہیلپ لائن کے حوالے سے طلبہ کو تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ اس پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو نفسیاتی مدد، مشاورت، اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ گزشتہ سال اس پلیٹ فارم کے ذریعے 5000 سے زائد افراد کو مشاورت فراہم کی گئی، جس سے اس کے مؤثر ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر چیئرمین سیکرٹریٹ، ریسرچ اینڈ انالیسز ایکٹیویٹی، ایچ ای سی اسلام آباد نے اس ہیلپ لائن کے اغراض و مقاصد اور اس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ ہیلپ لائن ایک بہترین خدمت ہے جو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے والے نوجوانوں کی مدد، مشاورت، اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو اپنے خدشات پر بات کرنے، مشورہ لینے، اور نفسیاتی مدد حاصل کرنے کے لیے بااعتماد خدمات فراہم کرنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی او او ایکٹ پاکستان، متین نے کہا کہ اس اقدام کے اثرات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں اس ہیلپ لائن سے 5000 سے زائد نوجوان استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔ یہ پروگرام نوجوانوں کے لیے صحت مند مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ محترمہ کنول کاشف، منیجر نیشنل پروگرام برائے یوتھ ہیلپ لائن، نے اس پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے اس کے اغراض و مقاصد اور فوائد سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ تقریب سے نامور سرجن ثمن عامر، ڈاکٹر شجاعت میثم، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ urdu news
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری شہید