وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر روشن گھرانا پروگرام کی منظوری، 5 مرلہ اور دیہات میں 10مرلہ پلاٹ پرگھربنانے کیلئے 15لاکھ روپےملیں گے

urdu news

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر روشن گھرانا پروگرام کی منظوری، 5 مرلہ اور دیہات میں 10مرلہ پلاٹ پرگھربنانے کیلئے 15لاکھ روپےملیں گے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے “چیف منسٹر روشن گھرانا پروگرام” کی منظوری دے دی ہے۔ اس پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں 5 مرلہ اور دیہی علاقوں میں 10 مرلہ پلاٹ پر گھر بنانے کے لیے 15 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 13ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ “اپنا گھر اپنی چھت” پروگرام کے تحت قرضے کی پہلی تین ماہ کی قسط معاف ہوگی، تاکہ عوام کو اپنے گھروں کی تعمیر میں آسانی ہو۔اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ بھکھی، بلوکی، اور قائداعظم سولر پارک سے انڈسٹریل پارکس کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی، جس سے صنعتی شعبے کو فروغ ملے گا۔ راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فزیبلٹی اسٹڈی اور پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی، جو صوبے میں سیاحت اور توانائی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا عزم ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے خواتین سرکاری اساتذہ کے لیے ہفتے میں دو چھٹیوں کا بھی اعلان کیا، جو خواتین اساتذہ کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔ اس کے علاوہ، چین، سعودی عرب، یو اے ای، یو کے، اور یو ایس اے سمیت 8 ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو لینڈ رجسٹریشن اور دیگر اہم دستاویزات کی سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید برآں، 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سولر ہوم سلوشن فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا، جس سے کم آمدنی والے طبقے کو توانائی کے متبادل ذرائع تک رسائی حاصل ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خواب کی تکمیل کے لیے مری میں گلاس ٹرین منصوبے کو خصوصی اہمیت دی، جو پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا سیاحتی منصوبہ ہوگی urdu news

گلگت : ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی زیر سر براہی ایمر جینسی ورکس کی جانچ پڑتال کیلئے قائم شدہ سکروٹنی کمیٹی کا پانچواں اجلاس

انگلش ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ معمولی اضافہ

ایڈمیشن جاری : شیڈونگ فرسٹ میڈیکل یونیورسٹی چین میں نرسنگ اور فارمیسی پروگرام میں‌داخلہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں