شگر میں دوسری فصل کی کاشت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ، شگر کے تمام زمین داران زیادہ سے زیادہ دوسری فصل کاشت کرے ، ڈپٹی کمشنر شگر

urdu news

شگر میں دوسری فصل کی کاشت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ، شگر کے تمام زمین داران زیادہ سے زیادہ دوسری فصل کاشت کرے ، ڈپٹی کمشنر شگر
شگر(پ ر) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں شگر میں دوسری فصل کی کاشت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت، تحصیلداران، ایگریکلچر آفیسرز اور کسان کو آپریٹو سوسائٹیز شگر کے ذمہ داران شریک ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں گندم کی کٹائی ختم ہوچکی ہے اور سارے کھیت خالی ہو چکے ہیں لہٰذا کوشش کیا جائے کہ شگر کے تمام زمین داران زیادہ سے زیادہ دوسری فصل کاشت کرے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر اس نسبت آگاہی مہم چلائے لوگوں کو رہنمائی فراہم کریں سبسڈائزڈ بیج وغیرہ مہیاکرنے کا اہتمام کریں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے دوہری فصل کی کاشت کے لیے محکمہ کی جانب سے جو کاوشیں اب تک کئے ہیں اس حوالے سے ڈی سی شگر و دیگر شرکاء کو آگاہ کیا کسان کوآپریٹو سوسائٹیز کے عہدیداران نے دوہری فصل کی کاشت کی نسبت ایشوز کا ذکر کرتے ہوئے اکتوبر کے دس تاریخ تک آزاد چرائی پر پابندی کو یقینی بنانے کی درخواست کی جس پر ڈی سی شگر نے کہا کہ اس حوالے سے پہلے ہی گلگت بلتستان ٹریس پاس ایکٹ کے تحت پورے ضلع میں آزاد چرائی پر پابندی لگائی ہوئی ہے جو بھی اسامی اس کے خلاف ورزی کرے تھانہ میں شکایت کرے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ساتھ ہی تحصیلداران کو ہدایت کی کہ آزادی چرائی پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ میٹنگ میں محکمہ خوراک کی جانب سے جاری فوڈ ڈیجیٹل سروے کی رفتار میں تیزی لانے اور جلد مکمل کرنے سے ۔متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

شگر، چئیر پرسن نیوٹیک گل مینہ بلال اور ریجنل ڈائریکٹر زیشان علی نے شگر میں الشہباز ویمن ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا

مونیٹرنگ انسٹیوٹ ضلع شگر میں ہی تعمیر ہوگا ، ریجنل ڈائریکٹر نیوٹک زیشان علی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں