قطر کا حماس کے سیاسی دفتر کی مستقل بندش کی تردید
قطر کا حماس کے سیاسی دفتر کی مستقل بندش کی تردید
رپورٹ، 5 سی این نیوز
قطر کا حماس کے سیاسی دفتر کی مستقل بندش کی تردید، قطر نے وضاحت کی ہے کہ دوحہ میں حماس کے سیاسی دفتر کو مستقل طور پر بند نہیں کیا گیا، تاہم اس وقت تنظیم کے رہنما قطری دارالحکومت میں موجود نہیں ہیں۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے بیان دیا کہ حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما مختلف ممالک کے درمیان سفر کر رہے ہیں اور فی الحال دوحہ میں نہیں ہیں۔ یہ وضاحت حماس کے دفتر کو ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ منتقل کیے جانے کی خبروں کے تناظر میں دی گئی ہے۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے بھی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ حماس کے اراکین وقتاً فوقتاً ترکیہ کا دورہ کرتے ہیں، لیکن ان کا دفتر انقرہ منتقل نہیں کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ قطر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے دونوں فریقین کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ضروری ہے۔
urdu international news
سموگ میں کمی کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال، احتیاطی تدابیر نافذ
شگرچھورکاہ نالہ میں بکریاں چرانے کے دوران حادثہ، دو افراد جان بحق، افسوسناک واقع کی تفصلات جاری
وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد اغا کے عملدامد ر شروع ہوگیا ہے اور ایجوکیشن فیلو کی سیٹ بڑھنا اسی اعلان کا حصہ ہے. پیپلز پارٹی گلاب پور شگر کے صدر محمد شریف
میری دھرتی میری پہچان ، صداقت علی شگری