بابر اعظم نے عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کے لیے اپنی ٹیسٹ جرسی عطیہ کر دی
بابر اعظم نے عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کے لیے اپنی ٹیسٹ جرسی عطیہ کر دی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
بابر اعظم نے عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کے لیے اپنی ٹیسٹ جرسی عطیہ کر دی، پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کے لیے اپنی ٹیسٹ جرسی عطیہ کر دی، جس کا مقصد فاؤنڈیشن کے لیے عطیات جمع کرنا ہے۔عثمان خواجہ نے بابر اعظم کے اس جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے شکر گزار ہیں اور بابر کو ایک عظیم کرکٹر قرار دیا۔ خواجہ فاؤنڈیشن کے تحت فلاحی کاموں کے لیے فنڈز اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔بابر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ عثمان خواجہ سے ان کی گہری دوستی ہے اور میچز کے دوران ان کے ساتھ بات چیت بھی ہوتی رہتی ہے۔ بابر نے مزید کہا کہ ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ خواجہ فاؤنڈیشن کی مدد کر رہے ہیں اور وہ عثمان خواجہ کو سپورٹ کرنے کے وعدے پر قائم ہیں۔یہ اقدام دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کھیل کے میدان سے باہر دوستانہ تعلقات کو ظاہر کرتا ہے، اور شائقین کی جانب سے اس جذبے کو سراہا جا رہا ہے۔urdu-news-546، sports news in urdu
پی ٹی آئی نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا