شگر ، پارہ چنار میں مسافروں ، خواتین اور بچوں کا راستے میں روک کر قتل عام اور دہشت گردی و بربریت کے خلاف شگر میںبھرپور احتجاج
شگر ، پارہ چنار میں مسافروں ، خواتین اور بچوں کا راستے میں روک کر قتل عام اور دہشت گردی و بربریت کے خلاف شگر میںبھرپور احتجاج
رپورٹ،عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر، پارہ چنار میں مسافروں ، خواتین اور بچوں کا راستے میں روک کر قتل عام کرنا کھلی دہشت گردی اور بربریت ہیں۔ وفاقی اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت عوام کی جان ور مال کی حفاظت اور شیعیان حیدر کرار کی تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا یے۔ آئے روز بے گناہ شہریوں کو سر راہ قتل معمول بن چکا ہے۔ پارہ چنار کے غریب مسافروں کی قتل عام ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ پارہ چنار سے تعلق رکھنے والے درجنوں مسافروں کی راستے میں روک پر قتل عام کرنے کے خلاف شگر بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد، علمائے کرام اور مظاہرین کا پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور اس بربریت میں ملوث افراد کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد شگر بھر کے جامع مساجد سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی۔ مرکزی احتجاجی ریلی جامع مسجد امامیہ شگر سے نکالی گئی جس کی قیادت امام جمعہ سید طہ الموسوی اور دیگر علمائے کرام کررہے تھے۔ ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ جنہوں نے پارہ چنار واقعے کے خلاف شدید غم و غصّے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ حسینی چوک شگر میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نثار مہدی حیدری ، سید محسن الموسوی ، حسن شگری ایڈوکیٹ اور ظہیر عباس نے کہا کہ پارہ چنار کے مظلوم عوام کو گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے میں محاصرے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کانوائے میں سفر کرنے والوں پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد کا قتل عام حکومت کی ناکامی ہے اور حکومت دہشت گردوں کو قابو کرنے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا وہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرے اور دہشت گردوں کو لگام دیکر ان کو سزا دے ۔
rudu news, Parachinar incident
سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم، 20 نئے تجارتی عہدوں کی منظوری
پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم، 20 نئے تجارتی عہدوں کی منظوری