نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان کے نمائندے وفد نے 62 بریگیڈ کمانڈر فواد قاسم سے ملاقات
گلگت . نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد نے سکردو میں 62 بریگیڈ کمانڈر فواد قاسم سے ملاقات کی۔
National Youth Assembly Pakistan Gilgit-Baltistan delegation met with 62 Brigade Commander Fawad Qasim
وفد میں سنیئر ممبران مصائب حسین نیازی، رجب علی قمر، شہریار، سید منظور مظہری ،علی احمد ،عقیلہ بتول اور مہوش زہرہ نے شرکت کی۔
ملاقات میں گلگت بلتستان میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود پر تبادلہ خیال ہوا۔
کمانڈر برگیڈئر فواد نے علاقے میں نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان کے کردار کو سراہا اور یقین دہانی کروائی کہ گلگت بلتستان میں نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان کے پلیٹ فارم کو ترجیحی بنیادوں پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے لئے پاک فوج اپنا بھر پور کردار ادا کریگی
Load/Hide Comments