انگلش ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔
انگلش ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔
انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ افسوسناک خبر اتوار کو دی 100 لیگ کے دوران رن لینے کے دوران پیش آنے والی انجری کے بعد سامنے آئی۔بین اسٹوکس میچ کے دوران زخمی ہوگئے اور اسٹریچر کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں پیدل ہی میدان سے باہر جانا پڑا۔ بعد میں انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی چوٹ کا معائنہ کیا گیا۔ آج انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ان کی عدم موجودگی میں، اولی پوپ کو انگلش ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا، اور انگلش ٹیم کے لیے یہ ایک بڑا امتحان ہوگا کیونکہ انہیں اپنے تجربہ کار کپتان کے بغیر میدان میں اترنا ہوگا۔بین اسٹوکس کی انجری کے بعد ٹیم کی کارکردگی اور اولی پوپ کی قیادت کے حوالے سے کرکٹ شائقین کی نظریں اب اس سیریز پر مرکوز ہیں