آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم اجلاس، پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے کا دوٹوک مؤقف
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم اجلاس، پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے کا دوٹوک مؤقف
رپورٹ، 5 سی این نیوز
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم اجلاس، پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے کا دوٹوک مؤقف، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ ممبران کا ورچوئل اجلاس آج متوقع ہے، جس میں آئندہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کا واضح مؤقف
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اجلاس سے قبل آئی سی سی حکام کو دوٹوک الفاظ میں ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے کا پیغام دیا ہے کہ پاکستان بار بار بھارت جا کر کھیلنے کے لیے تیار نہیں جبکہ بھارت کو بھی پاکستان میں کھیلنا ہوگا۔ ہمارا مؤقف چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے اصولی ہے۔ پی سی بی چئیرمین نے آئی سی سی کو تجاویز دیا کہ پی سی بی اجلاس سے پہلے ایک قابل قبول فارمولہ پیش کیا جائے، تاکہ ٹورنامنٹ میں تمام ممبران کی شرکت یقینی بنائی جا سکے اور کسی بھی قسم کا تنازعہ پیدا نہ ہو۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان پاکستان
چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی ہے، لیکن بھارت کے ساتھ سیاسی تناؤ کے باعث ایونٹ کے انعقاد کے لیے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کو یکساں مواقع اور سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔
ہائبرڈ ماڈل کیا ہے؟
ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں چند میچز جبکہ دیگر میچز نیوٹرل وینیو پر کروانے کی تجویز دی گئی تھی، لیکن پی سی بی نے اس ماڈل کو مسترد کر دیا ہے۔
اجلاس کی اہمیت
آج ہونے والا آئی سی سی اجلاس چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اپنے مؤقف پر قائم رہنے سے ٹورنامنٹ کے فارمیٹ اور شیڈول پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔
کرکٹ شائقین اور تجزیہ کار آئی سی سی کے حتمی فیصلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
cricket new in urdu
خود کش حملہ ! پروفیسر قیصر عباس