محکمہ تعلیم شگر میں 4نئے ڈی ڈی اوز کا اضافہ،

محکمہ تعلیم شگر میں 4نئے ڈی ڈی اوز کا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
رپورٹ عابد شگری۔
ہائی سکول وزیر پور، ہائی کوتھنگ اور بوائز ہائی سکول اسکولی کو ڈی ڈی او پاور دے دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ گریڈ 17کے سید طہ کو بوائز ہائی سکول وزیر پور شگر کے جبکہ گریڈ 16کے ناصر حسین اور حبیب اللہ کو بالترتیب ہائی سکول کوتھنگ اور ہائی سکول اسکولی کے ڈی ڈی او اختیارات تفویض کردیا گیا ہے۔جبکہ ہائی سکول حشوپی میں مستقل ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی تک ہائی سکول چھورکاہ کے ڈی ڈی او محمد رضا کو ہائی سکول حشوپی کے اضافی چارج بھی دے دیا ہے۔نئے ڈی ڈی او ز کا علان وزیر تعلیم گلگت بلتستان نے کیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں