پشاور ہائیکورٹ: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور، گرفتاری پر پابندی

URDU NEWS

پشاور ہائیکورٹ: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور، گرفتاری پر پابندی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو کسی بھی مقدمے میں ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
جسٹس صاحبزادہ اسداللہ کی سربراہی میں عدالت نے کیس کی سماعت کی، جس میں عمر ایوب نے اپنے خلاف مختلف مقدمات میں ممکنہ گرفتاری سے تحفظ کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے سماعت کے دوران عمر ایوب کو 9 جنوری تک راہداری ضمانت فراہم کر دی اور پولیس کو واضح ہدایات دیں کہ اس مدت کے دوران انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
مزید برآں، عدالت نے عمر ایوب کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو کر اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کریں۔
یہ فیصلہ اپوزیشن لیڈر کے قانونی معاملات کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ URUD NEWS
ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن: آگاہی اور احتیاط پر زور

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں