لاہور، پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفی
لاہور: پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق، کرسٹن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ اختلافات کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
اختلافات کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق، کرسٹن کے پی سی بی سے اختلافات کی وجہ سلیکشن کمیٹی، سینٹرل کنٹریکٹس، اور سپورٹ سٹاف میں ان کی مرضی کے افراد کو شامل نہ کرنے پر تھے۔ کرسٹن چاہتے تھے کہ سینٹرل کنٹریکٹس میں کچھ کھلاڑیوں کو مخصوص کیٹیگریز دی جائیں، جس پر پی سی بی نے اختلاف کیا۔
معاہدے پر اعتراضات
مزید یہ کہ کرسٹن پی سی بی کے کنٹریکٹ کے مطابق گیارہ ماہ پاکستان میں رہ کر ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے پابند تھے، تاہم وہ صرف سیریز اور کیمپس کے دوران ہی پاکستان آنے پر اصرار کرتے رہے۔ اسی دوران، انہوں نے سپورٹ سٹاف میں ڈیوڈ ریڈ کے معاہدے کی وضاحت بھی طلب کی اور وضاحت نہ ملنے پر دورہ آسٹریلیا پر نہ جانے کی دھمکی بھی دی۔
آئندہ کا لائحہ عمل
پی سی بی نے ابھی تک کرسٹن کے استعفے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے، اور یہ واضح نہیں ہے کہ نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کب تک ہوگی۔ urdu sports news
دن بھر کی اہم خبروںکی لنک ملاحظہ فرامائیں