شگر تنظیم اساتذہ نے انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کی چیکنگ کے لیے پٹواری کی ذمہ داری لگانے کے عمل کو مسترد کرتے ہیں. صدر اساتذہ تنظم شگر محمد صادق
شگر تنظیم اساتذہ نے انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کی چیکنگ کے لیے پٹواری کی ذمہ داری لگانے کے عمل کو مسترد کرتے ہیں. صدر اساتذہ تنظم شگر محمد صادق
urdu news,The teachers’ organization rejects the process of imposing the responsibility of the Patwari for checking the teachers on behalf of the administration.
رپورٹ، 5 سی این نیوز ویب
شگر تنظیم اساتذہ نے انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کی چیکنگ کے لیے پٹواری کی ذمہ داری لگانے کے عمل کو اساتذہ تضحیک قرار دیتے ہوے مسترد کردیا ہے میڈیا کو جاری ایک پریس ریلیز میں تنظیم اساتذہ شگر کے صدر محمد صادق نے انتظامیہ کی جانب سے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری وغیرہ چیک کرنے کی ذمہ لگا کر پٹواریوں کو سکولوں میں بھجوانے کے عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ انتظامیہ اساتذہ کی تضحیک کا سلسلہ بند کرے اگر اس سلسلے کو برقرار رکھا گیا تو نہ صرف کلاسوں کا بائیکاٹ کریں گے بلکہ کسی بھی پٹواری کو سکول کے احاطے میں داخل ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ جان بوجھ کر اساتذہ کو پریشان کرنے کے درپے ہیں لہذا انتظامیہ اپنی اس روش پر نظر ثانی کرے بصورت دیگر حالات کے خود ذمہ دار ہوں گے
urdu news,The teachers’ organization rejects the process of imposing the responsibility of the Patwari for checking the teachers on behalf of the administration.