شگر ،وادی شگر میں چائلڈ لیبر کی حد تشویش ناک ہے جس کی خاتمے کیلئے محکمہ انڈسٹریز ، لیبر اینڈ کامرس ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھار رہے ہیں

شگر ،وادی شگر میں چائلڈ لیبر کی حد تشویش ناک ہے جس کی خاتمے کیلئے محکمہ انڈسٹریز ، لیبر اینڈ کامرس ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھار رہے ہیں ڈائریکٹر انڈسٹریز
urdu news,The extent of child labor in Shigar Valley is alarming
رپورٹ ر عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
ڈائریکٹر انڈسٹریز ، لیبر اینڈ کامرس گلگت بلتستان شاہد علی نے کہا ہے کہ وادی شگر میں چائلڈ لیبر کی حد تشویش ناک یے۔ جس کی خاتمے کیلئے محکمہ انڈسٹریز ، لیبر اینڈ کامرس ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھاریے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ چائلڈ لیبر شگر میں پائے جاتے ہیں۔ جوکہ ایک تشویش ناک بات یے۔ چائلڈ لیبر کو کم کرنے کیلئے بی آئی ایس پی ، بیت المال اور قلعہ انتظامیہ کیساتھ پروجیکٹ لائے جارہے ہیں ۔ جس کے مطابق ان تمام بچوں کو سکول لایا جائے گا ۔ جوکہ چائلڈ لیبر میں شامل یے۔ ان کی تعلیمی اخراجات محکمہ برداشت کریگا جبکہ ان کی والدین کو بھی ایک خطیر رقم فراہم۔کیا جائے گا تاکہ ان کی گھروں کی معیشت پر کوئی اثر نہ پڑے۔ جبکہ ان کے والدین کو بھی ہنر سکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیبر لاش پر سختی سے عمل کیا جائے اور کسی بھی نوعمر لڑکوں سے کام لینے پر کاروائی ہوگی۔
urdu news,The extent of child labor in Shigar Valley is alarming

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں