شگر ۔کمیونٹی گرلز ہائیر سکینڈری سکول چھورکاہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا.
شگر ۔کمیونٹی گرلز ہائیر سکینڈری سکول چھورکاہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا.
urdu news,Shigar Community Girls Higher Secondary School Choorkah was formally inaugurated.
شگر ۔کمیونٹی گرلز ہائیر سکینڈری سکول چھورکاہ کا باقاعدہ افتتاح جامعہ فاطمیہ میں کردیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر شگر فاروق احمد ۔علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس دین ۔ڈی ڈی او ہائی سکول چھورکاہ محمد ناصر۔تنظیم اساتذہ شگر کے صدر محمد صادق سابق چیرمین محمد عسکری ۔سی ڈبلیو کے صدر محمد یوسف اور اراکین ۔علماے امامیہ کے اکابرین کے علاوہ عمائیدین چھورکاہ نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب سے ڈی ڈی ایجوکیشن فاروق احمد ۔ سید طہ شمس دین محمد عسکری ڈی ڈی او ہائی سکول چھورکاہ محمد ناصر تنظیم اساتذہ کے صدر محمد صادق اور سی ڈبلیو او کے صدر محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوے تعلیم کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم شگر محمد فاروق ۔سید طہٰ شمس دین الموسوی اور دیگر نے کہا کہ چھورکاہ کے طلبا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر کمی ہے تو رہنما کی ہے اسے پر کرنے کی ضرورت ہے urdu news,Shigar Community Girls Higher Secondary School Choorkah was formally inaugurated.
انہوں نے کہا کہ گرلز ہائر سکینڈری سکول وقت کی ضرورت ہے اور اس کی حکومتی سطح پر منظوری لاکر چلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس کے لئے ہم سب کو مل کر جدو جہد کرنی ہوگی اس موقع پر نائب ناظم تعلیمات شگر نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ وہ بھر پور کوشش کرکے چھورکاہ گرلز ہائر سکینڈری سکول کے لئے اجازت نامہ لائیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے صدر علماے امامیہ سید طہٰ شمس دین نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے فنڈز کے صحیح استعمال نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ سہولیات کا بھی فقدان ہیں اور بعض علاقوں میں موجود سرکاری سکولوں میں کارپیٹ تک نہیں جس کے باعث بچوں کا تعلیم کی جانب توجہ کم ہوتا جارہا ہے لہذا میری ڈپٹی ڈائریکٹر سے مطالبہ ہے کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ فرنیچر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ طلبا پر سکون ماحول میں تعلیم کو جاری رکھ سکیں. urdu news,Shigar Community Girls Higher Secondary School Choorkah was formally inaugurated.