گلگت۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی زیر صدارت بلدیاتی انتخاب کی انعقاد پر اہم اجلاس
گلگت۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی زیر صدارت بلدیاتی انتخاب کی انعقاد پر اہم اجلاس
urdu news,Gilgit-Chief Election Commissioner Gilgit-Baltistan Raja Shehbaz Khan presided over the important meeting on the holding of local body elections
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی زیر صدارت الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں حلقہ بندیوں اور حدود بندیوں کے تعین سے متعلق تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔
اجلاس میں سکریٹری بلدیات سبطین احمد، سینیر ممبر بورڈ آف ریونیو برہان الدین آفندی، سکریٹری قانون رحیم گل،کمشنر گلگت ڈویژن نجیب عالم و دیگر شریک تھے۔ urdu news,Gilgit-Chief Election Commissioner Gilgit-Baltistan Raja Shehbaz Khan presided over the important meeting on the holding of local body elections
یاد رہے کہ 2004ء کے بعد گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں ہوا تھا،موجودہ حکومت کی کاوشوں اور تعاون سے بلدیاتی ایکٹ 2014 کو 23 جولائی 2023 سے نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور حال ہی میں الیکشن رولز کی کابینہ سے منظوری بھی لی گی تھی، اب جبکہ حلقہ بندیوں اور حدود بندیوں کو مکمل کرنے کے لیے کوئی قانونی سقم باقی نہیں رہا۔
اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے باور کرایا کہ ہم عوام کو ایک مضبوط بلدیاتی نظام دینا چاہتے ہیں،اس ضمن میں جو جس عہدے پر فائض ہے وہ اپنے اختیارات کو بروئے کار لا کر بلدیاتی الیکشن کو جلد از جلد منعقد کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔اجلاس میں سیکریٹری بلدیات نے چیف الیکشن کمشنر کو بتایا کہ حدود بندیوں کے کام کو آج سے ہی شروع کیا جائے گا اس حوالے سے وہ سینیئر ممبر بورڈ اف یونیو کو ایک مراسلہ بھی لکھیں گے،اور اس کام کی تکمیل کے لیے ریونیو محکمے کے عملے کو بھی شامل کیا جائے گا،جس کے بعد حدود بندیوں کے کام کا باقاعدہ اغاز ہوگا۔ urdu news,Gilgit-Chief Election Commissioner Gilgit-Baltistan Raja Shehbaz Khan presided over the important meeting on the holding of local body elections
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے آفیسرز کو خصوصی طور پر بلائے جائیں گے جو الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے ملازمین،محکمہ بلدیات و ریونیو کے ملازمین کو حدبندیوں کے حوالے سے خصوصی تربیت دیں گے۔حدود بندیوں کے کام کو مکمل کرنے کے بعد حلقہ بندیوں کا کام شروع ہوگا،جو کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے باور کرایا کہ وہ جلد از جلد الیکشن شیڈول جاری کرنا چاہ رہے ہیں اور نومبر کے پہلے ہفتے میں پولنگ کا عمل مکمل کرنا چاہتے ہیں جس پر تمام شرکاء نے چیف الیکشن کمشنر کے موقف کی تائید کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بروقت بلدیاتی انتخابات کے لیے بھرپور اقدامات اُٹھائیں گے۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا،خصوصا سیکریٹری بلدیات اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی معاونت سے حد بندیوں اور حلقہ بندیوں کے کام کو جاری رکھنے میں معاونت حاصل ہوئی۔ urdu news,Gilgit-Chief Election Commissioner Gilgit-Baltistan Raja Shehbaz Khan presided over the important meeting on the holding of local body elections
شعبہ تعلقات عامہ
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان