الزہراء ماڈل سکول اینڈ کالج سکردو اور پیس فاؤنڈیشن بلتستان کی جانب سے عالمی یوم ذہنی صحت کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد۔ سیمینار میں مقررین نے ذہنی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ (پ-ر) الزہراء کالج سکردو اور پیس فاؤنڈیشن بلتستان کی جانب سے کیس کیڈ رزورٹ سکردو میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا جس کے بعد طالبہ حجاب زہراء نے نعت رسول مقبول پیش کیا۔ سیمینار سے معروف عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ جواد حافظی صاحب نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ذہنی صحت کی اہمیت اور اصولوں کو اجاگر کیا۔ جس کے بعد معروف سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر شاہدہ صاحب نے اپنی تقریری میں عالمی ذہنی صحت کے دن کی اہمیت اور ذہنی صحت کے لئے لازمی اصولوں پہ گفتگو کی۔ پروگرام میں ٹرینر مس صالحہ صاحبہ، سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گمبہ سکردو سے سینئر ٹرینر سر غلام محمد صاحب، لیکچرر سائیکالوجسٹ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس سر پرویز صاحب، کالج ہذا سے ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ ذوالفقار علی عزیزی صاحب ، کالج کے لیکچرر سائیکالوجی سر شکیل صاحب نے بھی خطاب کیا۔ طالبات کی جانب سے مختلف تقاریر و کوٹیشن کے زریعے ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ کلاس فرسٹ ائیر کے طالبات کی جانب سے ذہنی صحت کے بارے میں ٹیبلو بھی پیش کیا۔ سوالات و جوابات کے سیشن بھی رکھے گئے جس میں مہمانوں نے طالبات کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئے۔
اس پروگرام میں کالج ہذا سے کثیر تعداد میں طالبات نے حصہ لیا اور مستفید ہوے۔۔ آخر میں کالج کے پرنسپل سر زاہد حسین صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور سیمینار میں شرکت کرنے والے تمام طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئی۔