لینڈ سکیپ 3 2 1760718965880 1 1 0

شگر(نامہ نگار) شگرمیں بلتستان چائلڈ فاؤنڈیشن کا کم عمری کی شادی کے خلاف بیداری پروگرام کا آغاز، شگر میں اغان رولز سپورٹ پروگرام کے تعاون سے بلتستان چائلڈ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام کم عمری کی شادی کے خلاف آگاہی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ضلع شگر کی خواتین تنظیمات، سول سوسائٹی نمائندگان اور مختلف علاقوں سے آئی ہوئی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے اپنے خطابات میں پندرہ سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کے باعث پیدا ہونے والے سماجی، تعلیمی اور صحت کے سنگین اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ کم عمری کی شادی نہ صرف نابالغ لڑکیوں کی جسمانی و ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ تعلیمی رکاوٹ، گھریلو تشدد، طلاق کی بڑھتی شرح اور معاشرتی عدم توازن کا بھی باعث بنتی ہے۔شرکاء نے بلتستان چائلڈ فاؤنڈیشن کے اقدام کو قابلِ تحسین اور وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز معاشرتی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کم عمری کی شادی جیسے سنگین مسئلے کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ بچیوں کا روشن مستقبل اور محفوظ بچپن یقینی بنایا جا سکے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

شگر(نامہ نگار) شگرمیں بلتستان چائلڈ فاؤنڈیشن کا کم عمری کی شادی کے خلاف بیداری پروگرام کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں