IMG 20251202 WA0102 0

ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ شگر چھورکاہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،
رپورٹر :عابد شگری5 سی این نیوز
جس میں علاقے بھر سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے کہا کہ اس کا مقصد عوامی مسائل کو براہِ راست سننا اور فوری انتظامی اقدامات کے ذریعے اُن کے حل کو یقینی بنانا تھا۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے پانی کی فراہمی میں رکاوٹوں، بجلی کی کم وولٹیج اور غیر تسلی بخش صورتحال، سڑکوں کی خستہ حالی، تعلیم اور صحت کے نظام میں درپیش مشکلات سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل تفصیل کے ساتھ پیش کیے۔ شہریوں نے مزید بتایا کہ سڑکوں کی ریکارپیٹنگ میں غیر ضروری تاخیر ہو رہی ہے، صاف پانی کی فراہمی کی سکیم التوا کا شکار ہے، جبکہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی تعلیم کے معیار پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ اسی طرح سرکاری عمارتوں کے لیے متاثرہ زمینوں کے معاوضے کی عدم فراہمی پر بھی انہوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے تمام شکایات اور مطالبات بغور سننے کے بعد متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے نشاندہی کیے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح کوشاں ہے۔ ڈی سی شگر عارف حسین نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد انتظامیہ اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط کرنا اور مسائل کے حل میں شفافیت اور تیزی لانا ہے۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے شہریوں کے سوالات کے جوابات دیے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ علاقہ مکینوں نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر شگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے عوامی مسائل کے حل میں تیزی آتی ہے اور انتظامیہ پر اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے براہِ راست عوامی رابطہ پروگرام جاری رہیں گے تاکہ مسائل بروقت متعلقہ حکام تک پہنچ سکیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

ڈپٹی کمشنر شگر کا چھورکاہ میں کھلی کچہری کا انقعاد ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں