لینڈ سکیپ 3 2 1764519296685 0

سکردو پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر ضلع کھرمنگ کا شاندار سیاسی مظاہرہ۔
رپورٹ 5سی این نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ضلع کھرمنگ کی جانب سے سکردو میں ایک منظم، پُرجوش اور بھرپور سیاسی قوت کا دلفریب مظاہرہ کیا گیا۔ پیپلز سیکرٹریٹ کھرمنگ کیمپ آفس سکردو سے صدر ضلع کھرمنگ جی ایم پاروی کی قیادت میں نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی نے شہر کی فضا کو سرخ جھنڈوں، پارٹی ترانوں اور نعرۂ جمہوریت سے گونجایا، جس نے واضح طور پر ثابت کیا کہ کھرمنگ کی عوام آج بھی بھٹو فلسفے، عوامی خدمت، جدوجہد اور جمہوری اقدار پر غیرمتزلزل یقین رکھتی ہے۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ریلسہ شادی پہنچی، جہاں یومِ تاسیس کے حوالے سے ایک پُروقار اور ولولہ انگیز تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر پیپلز پارٹی کھرمنگ جی ایم پاروی، سینئر رہنماء ایڈووکیٹ نیاز صیام، سابق وزیر اقبال حسن، فضل علی، راجا جاوید اختر، سینئر نائب صدر حاجی اسماعیل، ضلعی و یونین کونسل عہدہ داران، سوشل میڈیا ٹیم اور بڑی تعداد میں جیالوں و جمہوریت پسند شہریوں نے شرکت کی اور پارٹی سے اپنی دیرینہ وفاداری کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پیپلز پارٹی کی 58 سالہ جہدِ مسلسل، جمہوری قربانیوں اور عوامی خدمت کے تاریخی سفر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی، ووٹ کی حرمت کی حفاظت کی، جبر کے سامنے ڈٹے رہے اور کبھی بھی اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ آج بھی ضلع کھرمنگ کی عوام اسی جدوجہد کا حصہ بن کر ترقی، جمہوریت اور عوامی فلاح کے سفیر بنے ہوئے ہیں۔مقررین نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ آئندہ انتخابات میں ضلع کھرمنگ کی نشست چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تحفے میں پیش کی جائے گی تاکہ علاقے میں ترقی، روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سفر کو مزید تیز اور مستحکم کیا جاسکے۔ تقریب کے اختتام پر یومِ تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور پارٹی کے قیام، قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کو سلامِ عقیدت پیش کیا گیا۔آج کی یہ سیاسی سرگرمی ایک بار پھر اس حقیقت کی گواہی بنی کہ ضلع کھرمنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی نہ صرف عوام کی توانا آواز ہے بلکہ مستقبل کی مضبوط امید بھی ہے۔ تقریب میں سابقہ چیرمین یونین کونسل باغیچہ غلام رسول نے اپنے عزیز و اقارب سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا اور بھرپور انداز میں خطاب کرتے ہوئے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

سکردو پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر ضلع کھرمنگ کا شاندار سیاسی مظاہرہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں