لینڈ سکیپ 3 2 1764518590399 0

شگر معروف قانون دان و سماجی رہنماایڈووکیٹ مہدی علی شگری نے شگر سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ 5سی این نیوز
انہوں نے کہا ہے کہ اس بار شگر کے الیکشن میں حصہ لوں گا۔ میرا مقصد صرف الیکشن لڑنا نہیں بلکہ اپنے علاقے کی ترقی، نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع، مستحق اور غریب خاندانوں کی مدد، تعلیم اور صحت کے نظام کی بہتری اور شفاف قیادت کو فروغ دینا ہے۔ عوام کا اعتماد اور محبت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہم شگر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع، خواتین کی فلاح و بہبود، سڑکوں اور بنیادی سہولیات کی بحالی، اور ایک مضبوط نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت بنے۔ دیانت، خدمت اور محنت کے ساتھ اس الیکشن میں قدم رکھیں گے، اور آپ سب کے تعاون، دعاؤں اور اعتماد کے بغیر یہ سفر ناممکن ہے۔ آئیے مل کر شگر کی ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کریں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

شگر معروف قانون دان و سماجی رہنماایڈووکیٹ مہدی علی شگری نے شگر سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں