شگر نائب امام جمعہ و جماعت شیخ نثار مھدی اور ڈپٹی کمشنر شگر کی اہم ملاقات
رپورٹ ۔ فیصل دلشاد شگری۔
شگر نائب امام جمعہ و جماعت شیخ نثار مھدی اور ڈپٹی کمشنر شگر کی اہم ملاقات، شگر کے مسائل پر تفصیلی گفتگو
نائب امام جمعہ و جماعت، علامہ شیخ نثار مھدی، نے ڈپٹی کمشنر شگر، عارف حسین، سے ایک اہم ملاقات کی۔ اس دوران شگر کے بنیادی اور اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی سی کی کاوشوں پر خراج تحسین
علامہ شیخ نثار مھدی نے ڈپٹی کمشنر شگر کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو بھرپور سراہا، بالخصوص انتقالات کی منسوخی کے حوالے سے ان کے کام کی تعریف کی۔
ملاقات میں شیخ نثار مھدی صاحب نے ڈپٹی کمشنر شگر کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا، جن میں بجلی کا ناقص نظام ایک اہم مسئلہ تھا۔ اس موقع پر، ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے شیخ نثار مھدی کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ، شگر کے تمام مسائل کو بہتر بنانے اور حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ بجلی کے نظام میں بہتری کا وعدہ بجلی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے، ڈی سی شگر نے بڑے عزم کا اظہار کیا انشاء اللہ، ایک ہفتہ کے اندر بجلی کے فیز 2 کا کام بھی مکمل کر لیا جائے گا، جس سے شگر کی عوام کو فوری اور بڑا ریلیف فراہم ہوگا۔
کھلتارو وادی جہاں قدرت نے پاکستان کا مستقبل لکھ دیا ہے
مسلکوں میں بٹے مسلمان کب ایک ہوں گے ؟ ایس ایم مرموی
گلگت شہر میں ٹریفک جام کے سنگین مسئلے کے حل کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈیفنس سے نئی نویلی دلہن کی پھندا لگی لاش برآمد، خودکشی کا معاملہ مشکوک ہوگیا
urdu-newsgilgit-baltistan-news-17




