لینڈ سکیپ 3 2 1763393306537 0

شگر چیئرمین ایکشن کمیٹی تھورگو باشہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجوکیشن فیلو کی اسامیوں پر گزشتہ برس مقامی افراد کے حق کے باوجود بیرونی افراد کی تعیناتی سے علاقے کو تعلیمی میدان میں ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔
سٹاف رپورٹر 5سی این نیوز
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پرائمری سکول تھورگو کے لیے مشتہر ہونے والی آسامی پر بھی مقامی اہل اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار کو نظرانداز کیا گیا، جو انتہائی ناانصافی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ معتبر ذرائع کے مطابق اس معاملے میں ضلعی فوکل پرسن برائے ایجوکیشن فیلو کی جانب سے کرپشن اور دوغلا پن کیا گیا ہے۔ اگر اس آسامی پر بھی بیرونی شخص کو تعینات کیا گیا تو علاقے کے عوام اس فیصلے کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی نے واضح کیا کہ ایسی صورت میں وہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر کے دفتر کے سامنے احتجاج اور دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے نائب ناظم تعلیمات ضلع شگر اور ایجوکیشن فیلو کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور مقامی امیدوار کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

شگر چیئرمین ایکشن کمیٹی تھورگو باشہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجوکیشن فیلو کی اسامیوں پر گزشتہ برس مقامی افراد کے حق کے باوجود بیرونی افراد کی تعیناتی سے علاقے کو تعلیمی میدان میں ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں