IMG 20251117 WA0050 0

ضلع شگر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لیے قومی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
رپورٹر:عابد شگری5سی این نیوز
افتتاحی تقریب ڈی ایچ او آفس شگر میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین تھے، جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر بشیر جان اور محکمۂ صحت کا عملہ بھی موجود تھا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر بشیر جان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم 17 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران 6 ماہ (یا 5 ماہ) سے 5 سال تک کی عمر کے 11 ہزار 298 بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ تیزی سے پھیلنے والی خطرناک بیماری ہے اور ایک متاثرہ بچہ اوسطاً 16 دیگر بچوں کو متاثر کر سکتا ہے، تاہم بروقت ویکسینیشن سے اس پر مؤثر طور پر قابو پایا جا سکتا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی 9 یونین کونسلوں کی خصوصی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین لگا رہی ہیں۔ ڈاکٹر بشیر جان کے مطابق محکمۂ صحت شگر اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے کہا کہ یہ ایک قومی مہم ہے اور اس کی کامیابی ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین، اساتذہ اور تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو لازماً ویکسین لگوائیں تاکہ شگر کو خسرہ و روبیلا سے محفوظ و صحت مند ضلع بنایا جا سکے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

ضلع شگر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لیے قومی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں