ڈپٹی کمشنر استور کی زیر صدارت ا جلاس میں ڈپٹی ڈاریکٹر محکمہ تعلیم استور عبدالباری اور مختلف سکولوں کے پرنسپلز کی شرکت
ڈپٹی کمشنر استور کی زیر صدارت ا جلاس میں ڈپٹی ڈاریکٹر محکمہ تعلیم استور عبدالباری اور مختلف سکولوں کے پرنسپلز کی شرکت
urdu news,Deputy Director of Education Department Astoor Abdul Bari and principals of various schools participated in the meeting presided over by Deputy Commissioner Astoor.
ڈپٹی کمشنر استور زید کی زیر صدارت میٹرک اور نویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ڈپٹی ڈاریکٹر محکمہ تعلیم استور عبدالباری اور مختلف سکولوں کے پرنسپلز نے شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا کہ تعلیم ہی وہ شعبہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنی نسلوں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ترقی حاصل کرسکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ترقی کے منازل طے اور دنیا میں اپنا نام پیدا کرسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ اس سال میٹرک کلاس کے نتائج کچھ حوصلہ افزا نہیں ہیں. بہتر نتائج کے حصول کے لیے ہمیں اور زیادہ محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنے شعبے کی نیک نامی کے لیے محنت اور جانفشانی سے تعلیمی میدان میں اپنے خدمات سر انجام دیں تاکہ نظام تعلیم میں انقلاب آۓ. ڈپٹی کمشنر استور نے کہا جب تک اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرکے محنت سے طلبا کی تعلیم وتربیت پر توجہ نہ دے نظام تعلیم میں بہتری کی امید نہیں ہے. اس لیے لازم ہے کہ سکول انتظامیہ اور اساتذہ اپنے رویوں میں تبدیلی لائے اور بہتر تعلیم کو اپنا نصب العین بناۓ تاکہ بہتر حصول تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا. ڈپٹی کمشنر نے بہتر نتائج دینے والے سکولوں کی انتظامیہ کو شاباش دے اور مذید بہتری لانے پر زور دیا جبکہ کمزور نتائج دینے والے سکولوں کی انتظامیہ کو منتبہ کرتے ہوۓ کہا کہ وہ اپنے سکولوں میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تمام تر توجہ مرکوز کریں بصورت دیگر ان تمام سکولوں کے اساتذہ اور سکول انتظامیہ کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی . urdu news,Deputy Director of Education Department Astoor Abdul Bari and principals of various schools participated in the meeting presided over by Deputy Commissioner Astoor.
شعبہ اطلاعات
ضلعی انتظامیہ استور