گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی ممبران کا گورنر یوتھ انعام الحسن سے ملاقات
گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی ممبران کا گورنر یوتھ انعام الحسن سے ملاقات
Urdu news, youth assembly members call on GB governor GB
گلگت5 سی این نیوز .
یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان چیپٹر کا وفد جس میں یوتھ گورنر انعام الحسن گوہر، ڈپٹی یوتھ چیف منسٹر عدنان عالم اور یوتھ وزراء نے امامیہ کونسل گلگت بلتستان کے صدر جناب ساجد علی بیگ سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے کے روشن مستقبل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ملاقات کے دوران امامیہ کونسل کے صدر نے نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان کے وفد کو سرہاتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن ، ترقی، تعلیم، بھائی چارگی خوشحالی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ جس کیلئے نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان جیسے تنظیموں کو آگے آنا ہوگا
امامیہ کونسل کی پوری کابینہ نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان جی بی کے ساتھ ہر فورم پر تعاون یقینی بنائے گی امامیہ کونسل خود نوجوانوں پر فوکس کررہی ہے جس کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رکھے ہیں فری لانسینگ اور ایف،پی،ایس،سی ٹیسٹ کی تیاری جس میں دیگر مسالک کے نوجوان کو بھی موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
گزشتہ ادوار میں گلگت بلتستان کا امن تباہ ہوگیا تھا ترقی منجمد ہوگئی تھی لوگوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئی تھیں لیکن اللہ کے کرم سےاب وقت تبدیل ہورہا ہے۔ ہر فورم پر نوجوانوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے۔ امن اور ترقی کیلئے نوجوان ریڈ کی ہڈی کے مترادف ھے۔ یونیورسٹیوں سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ڈگریاں لے کر مارے مارے پھر رہے ہیں اور بیروزگاری سے پریشان ہیں ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ وقت کا نوجوان غلط راستوں سے دور رہے۔ آخر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جی بی کے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں، یوتھ کو چاہئے ایسے مواقع فراہم کریں جہاں ہر مکتب ہر مسلک کے لوگ مل بیٹھ کر باہمی تعاون کو یقینی بنایئں اور اس بات پر اتفاق ہوا قائد ملت جعفریہ, قائد اہلسنت اور اسماعیلی ریجنل کونسل کی مشاورت سے نیشنل یوتھ اسمبلی کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کے لئے مختلف تقریبات،سیمیناز اور کانفرینس کا انعقاد کیا جائے گا اور نوجوانوں کو ہر پلیٹ فارم پر سراہا جائے گا