اسلام آبادبار انتخابات، نعیم گجر صدر اورعبد الحلیم بوٹوسیکرٹری کی نشست پر کامیاب،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال2025-26میں صدارتی نشست پر چودھری نعیم گجر جبکہ سیکرٹری کی نشست پر عبدالحلیم بوٹو نے میدان مارلیاہے ، مجموعی طور پر 2327 ووٹر وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد رات گئے تک گنتی کا عمل جاری رہا، الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق چوہدری نعیم علی گجر 1834ووٹوں کیساتھ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ مدمقابل بیرسٹراسرار نے 321ووٹ حاصل کیے،نائب صدر کی نشست پر یعقوب مستوئی 1517ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مدمقابل علی عمار نے 669 ووٹ حاصل کیے ہیں،سیکرٹری کی نشست پر عبد الحلیم بوٹو1185 ووٹوں کے ساتھ کامیاب جبکہ مدمقابل ضیا گوندل نے 1120 ووٹ حاصل کیے،ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر قراالعین عائشہ1258 ووٹوں کے ساتھ کامیاب جبکہ مدمقابل شیریں بانو نے1042 ووٹ حاصل کیے ہیں، فنانس سیکرٹری کی نشست پر یاسر بادشاہ1385ووٹوں کے ساتھ کامیاب جبکہ مدمقابل سید اسدعباس نے 865 ووٹ حاصل کیے ہیں۔دریں اثناءڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے انتخابات میں سردار منظر بشیر صدر اور ملک اسد محمود (جی بی ایل ایف کا حمایت یافتہ امیدوار (جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر رانا حاشر حسین نے ریکارڈ 2176 ووٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، الیکشن بورڈ کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر سردار منظر بشیر 1109 ووٹ لیکر پہلے، طارق محمود ساجد اعوان 952 ووٹ لیکر دوسرے اور شاہد محمود مغل 835 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے، جنرل سیکرٹری کی نشست پر اسد محمود ملک 1047 ووٹ لے کر پہلے، قمر الحق خان نیازی 934 ووٹ لے کر دوسرے اور جنید احمد نواز راجہ 818 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر رانا حاشر حسین 2175ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی انکے مدمقابل چوہدری عامر شہزاد حسین 655 ووٹ لے سکے، نائب صدر کی نشست پر خاتون امیدوار نائلہ فیصل ملک، فنانس سیکرٹری کی نشست پر مہر عامر شہزاد اور لائبریری سیکرٹری کی نشست پر چوہدری کاشف متین جبکہ مجلس عاملہ کی 9 نشستوں پر آمنہ جاوید، ماریہ نیلوفر بیگ، محمد جہانگیر، ثمینہ اقبال، وقاص منشاء، محمد حیدر علی ہاشمی، ثمرہ حسین، سہیل اختر اور چوہدری عبد الحفیظ پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔
urdu news, won the seat
پاک فوج نے ضلع استور کے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے میں ایک اور شاندار ریسکیو آپریشن
اسٹار لنک پاکستان کی تاریخ اور مختصر جائزہ