شگر ، بنت حوا فاونڈیشن شگر کے مرکزی رہنما فاطمہ زہرا کی قیادت میں ڈی سی سے ملاقات، خواتین کسی بھی معاشرے کا اہم جزو و رکن ہے۔ ڈی سی شگر
شگر ، بنت حوا فاونڈیشن شگر کے مرکزی رہنما فاطمہ زہرا کی قیادت میں ڈی سی سے ملاقات، خواتین کسی بھی معاشرے کا اہم جزو و رکن ہے۔ ڈی سی شگر
شگر( عابد شگری5 سی این نیوز) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا ہے خواتین کسی بھی معاشرے کا اہم جزو و رکن ہے۔ خواتین کا زندگی کی ہر میدان میں آگے آنا اچھی بات ہے۔ شگر کی خواتین کا معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کیلئے آگاہی مہم چلانا اور خواتین میں بیداری اور مثبت سرگرمیوں کیلئے راغب لانے کی ضرورت ہیں۔ خصوصا سکول سے باہر بچوں کو سکول میں لانا خواتین کی اہم ذمہ داریوں میں شامل یے۔ اس سلسلے میں خواتین تنظیموں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ جبکہ محرم الحرام اور جلوسوں کیساتھ کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے خواتین کوگرلز گائیڈ کی تربیت فراہم کیا جائے۔ انہی کیمپ آفس میں بنت حوا فاونڈیشن شگر کے مرکزی رہنما فاطمہ زہرا کی قیادت میں ملاقات کرنے والی وفد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر میدان میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔ علاقہ شگر می۔ زہانت کی کوئی کمی نہیں یہاں کے لڑکے اور لڑکیاں انتہائی ذہین ہے لیکن مناسب گائیڈ لائن نہ ہونے کی وجہ سے بہتر مواقع نہیں مل رہا اور دیگر اضلاع سے پیچھے ہیں۔ اس سلسلے میں کیریئر گائڈنس کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی تربیت اور ٹریننگ کیلئے جی بی اعلی ذہانت کے حامل خواتین سے رابطہ کرکے انہیں اور دیگر خواتین کو سیشن منعقد کیا جائے گا۔ جہان سے ان کی پیغامات کو آگے پھیلانا اور شعور بڑھانا ان کی ذمہ داری ہے۔
شگر ، بنت حوا فاونڈیشن شگر کے مرکزی رہنما فاطمہ زہرا کی قیادت میں ڈی سی سے ملاقات، خواتین کسی بھی معاشرے کا اہم جزو و رکن ہے۔ ڈی سی شگر
پشاور میں سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوںکے خلاف آپریشن ، 2 اہلکار شیہد، 5 دہشت گرد ہلاک
کیڈٹ کالج سکردو کے 19 ویں پاسنگ آؤٹ تقریب، آج کے اس پروقار تعلیمی ادارے میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونا میرے لئے باعث افتخارہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان
urdu news, Women are an important part and member of any society.