شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے غوروچو تسر میں ایفاد کا لینڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کا وزٹ، ضلع شگر میں غوروچو کے علاؤہ بھی کئی ایک مقامات پر ایفاد کا پروجیکٹس منظور ہوکر تعمیراتی کام جاری ہیں
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے غوروچو تسر میں ایفاد کا لینڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کا وزٹ، ضلع شگر میں غوروچو کے علاؤہ بھی کئی ایک مقامات پر ایفاد کا پروجیکٹس منظور ہوکر تعمیراتی کام جاری ہیں
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے غوروچو تسر میں ایفاد کا لینڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کا وزٹ کیا۔ غوروچو ہزاروں کنال اراضی پر مشتمل بنجر میدان ہے اور تسر، تستوں سمیت دیگر علاقوں کا بندوبستی چراگاہ ہے حکومت اس میدان کی آبادکاری کرکے لوگوں میں تقسیم کرنے کے لئے کثیر رقم خرچ کررہی ہے۔ جس میں مین واٹر چینلز، رابطہ کوہلیں اور رابطہ سڑکیں شامل ہیں ضلعی انتظامیہ شگر کی نگرانی و تعاون کے ساتھ یہ پروجیکٹ زور و شور سے جاری ہے۔ وزٹ کے دوران ڈی سی شگر نے اپنے گفتگو میں کہا کہ ضلع شگر میں غوروچو کے علاؤہ بھی کئی ایک مقامات پر ایفاد کا پروجیکٹس منظور ہوکر تعمیراتی کام جاری ہیں حکومت گلگت بلتستان شگر میں تمام قابل کاشت بنجر زمینوں کو آباد کرکے یہاں کے باشندگان میں تقسیم کرنے میں سنجیدہ ہیں البتہ عوام کو بھی چاہئے کہ ان زمینوں پر فصلات کاشت کرے اور غذائی پیداوار بڑھانے نہ کہ ان کو فروخت کرے اور تعمیرات کرے انہوں نے مزید کہا کہ ان بنجر زمینوں کی آبادی کاری سے گلگت بلتستان میں غذائی کمی پوری ہوگی اور عوام خود کفیل ہونگے۔
Urdu news, visit to Land Development Project