WhatsApp Image 2023 08 09 at 8.20.09 AM e1691598213418 308

بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے سکھر آئی بی اے کے وائس چانسلر کی ملاقات
urdu news, Vice Chancellor of Sukkur IBA meeting with Vice Chancellor of University of Baltistan
رپورٹ . عابد شگری 5 سی این نیوز ویب شگر
سکردو بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان سے وائس چانسلر آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے اُمور پر بات چیت، تفصیلات کے مطابق دونوں جامعات کے وائس چانسلر صاحبان نے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اُٹھانے پر اتفاق کیا اور تعلیمی و تحقیقی میدان میں نئی راہیں تلاش کرنے کے عزم ظاہر کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے معزز مہمان کے سامنے بلتستان یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی ترجیحات بیان کیں اور کہا دیا کہ جامعہ ہذا خطے کے عوام کی اُمنگوں کے عینِ مطابق ہے۔ اُنہوں نے بلتستان یونیورسٹی میں جاری تعلیمی نظام کی باریکیوں سے آگاہ کیا اور مستقبل کے منصوبوں کی طرف بھی اشارہ کیا۔ ڈاکٹر ڈاکٹر نعیم خان نے معزز مہمان کو سر زمینِ بلتستان خاص طور پر بلتستان یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا اور بلتستان کی تہذیب و ثقافت اور روایات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر آئی بی اے یونیورسٹی سکھر نے مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور بلتستان یونیورسٹی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔urdu news, Vice Chancellor of Sukkur IBA meeting with Vice Chancellor of University of Baltistan

50% LikesVS
50% Dislikes

بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے سکھر آئی بی اے کے وائس چانسلر کی ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں