urdu news, Utility Store Corporation, has prepared a plan to deprive the district of Shigar 0

شگر، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کا انوکھا اقدام سیل کا بہانہ بناکر ضلع شگر کو سٹور سے محروم کرنے پلان تیار کرلیا ۔ دو سٹوروں کو ضم کرکے ایک سٹور رکھنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کا انوکھا اقدام سیل کا بہانہ بناکر ضلع شگر کو سٹور سے محروم کرنے پلان تیار کرلیا ۔ دو سٹوروں کو ضم کرکے ایک سٹور رکھنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی ۔ عوام پریشان ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور سے ضلع شگر کو سٹور سے محروم کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو بنیادی اشیائےضروریہ بہم پہنچانے کے لیے قائم کردہ یوٹیلیٹی سٹوروں کو محدود کرکے ہر اضلاع میں ایک ایک سٹور رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت دیگر اضلاع کی طرح ضلع شگر میں موجود دو سٹوروں میں سے چھورکاہ سٹور کو کلوز کرکے شگر ہیڈ کوارٹر میں موجود سٹور میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور چھورکاہ سٹور خالی کیا جارہا تھا اس دوران ایک اور نوید سنائی دی گئی ہے کہ ٹارگٹ سیل پر نہ اترنے والے سٹوروں کو بھی بند کردیا جاے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے بلتستان میں چھورکاہ سٹور کا شمار سیل کے حوالے سے ٹاپ سٹوروں میں ہوتا ہے اور امسال سامان کی ترسیل بروقت نہ ہونے کی وجہ سے سیل کم شو ہوا ہے اگر بروقت سامان پہنچاتے رہیں تو اب بھی ٹاپ پہ رہیں گے اس کے باوجود کارپوریشن کی جانب سے شگر کے دونوں سٹوروں کو بند کرکے شگر کے عوام کو رعایتی اشیاء سے محروم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور سے مطالبہ کیا ہے کہ شگر کے دونوں سٹوروں کو ضم کرکے ایک سٹور رکھا جاے تاکہ عوام رعایتی اشیاء سے مستفید ہوتے رہیں
urdu news, Utility Store Corporation, has prepared a plan to deprive the district of Shigar

پاکستان اور آئی ایم ایف قرض کی اگلی قسط کے لیے عملے کی سطح کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے

غیر معیاری پانی کے برانڈز جی بی سمیت پاکستان میں عام ۔ یاسر دانیال صابری

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کا انوکھا اقدام سیل کا بہانہ بناکر ضلع شگر کو سٹور سے محروم کرنے پلان تیار کرلیا ۔ دو سٹوروں کو ضم کرکے ایک سٹور رکھنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں