اسکردو ، پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کے گرلز ونگ “ارفع کریم بلاک” میں سال 2025 کی تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسکردو ، پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کے گرلز ونگ “ارفع کریم بلاک” میں سال 2025 کی تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔، پبلک سکول اینڈ کالج سکردو میں گرلز ونگ کی تعارفی نشست کا انعقاد
اسکردو ، پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کے گرلز ونگ “ارفع کریم بلاک” میں سال 2025 کی تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔نشست میں نو وارد طالبات کو ادارے کے نظم و ضبط، امتحانی نظام، سالانہ تدریسی شیڈول اور ہم نصابی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اساتذہ کرام کا مختصر تعارف بھی پیش کیا گیا۔
وائس پرنسپل گرلز ونگ شازیہ حمید نے کہا کہ پبلک سکول اینڈ کالج سکردو گزشتہ تین دہائیوں سے معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ ملکی سطح پر اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ممتاز مقام رکھتا ہے۔
وائس پرنسپل بوائز ونگ محمد علی نے کہا کہ ادارے کا طرۂ امتیاز اس کے قابل اساتذہ ہیں، جن کی تربیت کے نتیجے میں فارغ التحصیل طلبا آج مختلف شعبوں میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔
سیکشن ہیڈ ڈاکٹر محمد حسن نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے، اور ترقی وہی قومیں کرتی ہیں جو تعلیم کو وقت کے تقاضوں کے مطابق اپناتی ہیں۔
ڈسپلن انچارج حکیمہ بانو نے طالبات کو نظم و ضبط کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کامیابی کا ایک بڑا راز اس کا مربوط نظامِ ڈسپلن ہے، جس پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
استاد نجمہ کریمی نے کہا کہ موجودہ دور میں تربیت ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم ادارہ ہٰذا میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر طالبات کو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نیک تمناؤں کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
urdu news, uswa public college skardu