WhatsApp Image 2023 11 21 at 7.27.12 PM 1 288

شگر کے تمام میڈیکل سٹورز کی سختی سے چیکنگ کیا جائے ڈسی شگر کا ڈرگ انسپکٹر کو ہدایت
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
آج ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ڈرگ انسپکٹر بلتستان ڈاکٹر حمایت حسین سے میٹنگ کرکے شگر کے میڈیکل سٹورز میں غیر معیاری او جعلی ادویات کی چیکنگ کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ڈی سی شگر نے ڈاکٹر حمایت حسین کو ہدایت کی کہ شگر کے تمام میڈیکل سٹورز کی سختی سے چیکنگ کیا جائے اگر کوئی غیر معیاری یا جعلی ادویات پایا جائے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے کیونکہ یہاں کے عوام کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اس عمل کے لئے ضلعی انتطامیہ کی طرفسے ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا ڈرگ انسپکٹر نے مکمل چیکنگ کرنے اور کسی قسم کی رعایت نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

محکمہ صحت شگر کا شگری کے بالائی علاقوں‌میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Urdu news, urdu news, All medical shigar stores should be checked strictly

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر کے تمام میڈیکل سٹورز کی سختی سے چیکنگ کیا جائے ڈسی شگر کا ڈرگ انسپکٹر کو ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں