شگر محکمہ صحت کی جانب سے بالائی علاقوں میں برف باری سے قبل فری میڈیکل کیمپ

شگر محکمہ صحت کی جانب سے بالائی علاقوں میں برف باری سے قبل فری میڈیکل کیمپ
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر محکمہ صحت شگر کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان اور ڈائیریکٹر ہیلتھ بلتستان کے ہدایات کےمطابق برفیلی علاقوں میں برف بھاری سے قبل فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں شگر کے وادی بھاشہ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی دو ٹیموں نےوادی بھاشہ کے مختلف گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا ۔ ڈاکٹر محمد کاظم میڈیکل آفیسر اے سی ڈی چھورکاہ ، ڈاکٹر عباس ساجد میڈیکل آفیسر آر ایچ سی گلاب پور اور ڈاکٹر نور علی ڈینٹل آفیسر آر ایچ سی شگر نے وادی بھاشہ کے سب سے آخری گاؤں ارندو سمیت بیسِل ، ذل ،بین اور تھورگو میں کثیر تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کئے ۔پانچ فری میڈیکل کیمپ سے تقریباً 1200 سے زائد مریضوں نے استفادہ حاصل کیا۔
Urdu news, Shigar Health Department Free Medical Camp in Uplands before snowfall

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں