شگر یوتھ مومنٹ مراپی کی ڈی سی شگر سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اپیل ,یوتھ مومنٹ مراپی نے حالیہ دنوں میں ضلع شگر کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تجاوزات پر شدید تشویش
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر یوتھ مومنٹ مراپی کی ڈی سی شگر سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اپیل ,یوتھ مومنٹ مراپی نے حالیہ دنوں میں ضلع شگر کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تجاوزات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین سے فوری اور مؤثر کارروائی کی اپیل کی ہے۔تنظیم کے نمائندوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری زمینوں پر قبضے نہ صرف علاقے کے حسن کو خراب کر رہے ہیں بلکہ عوامی آمدورفت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مقامات پر راستوں کی تنگی، ندی نالوں پر تجاوزات اور سرکاری جگہوں پر قبضہ عوامی مسائل میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔یوتھ مومنٹ مراپی نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ بلاتاخیر ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے جو قانون کو نظرانداز کرتے ہوئے تجاوزات میں ملوث ہیں۔ تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ شگر کی خوبصورتی، صفائی اور شہری نظام کے بہتر مستقبل کے لیے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین سے اپیل کی گئی ہے کہ متعلقہ محکموں کو فوری ایکشن کی ہدایت دی جائے تاکہ علاقے میں قانون کی بالادستی اور عوامی مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ یوتھ مومنٹ نے یقین دلایا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں اور عوامی مفاد کے ہر اقدام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
urdu news update, Shigar Youth Movement Marapi Urges DC Shigar




