پچھلی جنگ صرف ٹریلر تھا، فلم ابھی باقی ہے، بدترین رسوائی کے بعد بھارتی آرمی چیف کی بڑھک
آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنے والے بھارتی آرمی چیف ایک بار پھر خام خیالی میں بڑھکیاں مارنے لگے ہیں۔
بھارت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اپیندر دویدی نے نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالا اور کہا کہ آپریشن سندور ایک ٹریلر تھا جو 88 گھنٹوں میں ختم ہوا، اب فلم شروع ہوگی اور پھر سب دیکھیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ کے موقع پر انڈین آرمی چیف سے آپریشن سندور کے نتائج سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آپریشن سندور 1.0 صرف ٹریلر تھا، اب فلم شروع نہیں ہوئی، ہمارا ٹریلر ہی 88 گھنٹے کا تھا‘۔
اپیندر نے کہا کہ ’مستقبل کے حوالے سے ہم پوری طرح سے تیار بیٹھے ہیں اور اگر کچھ ہوا تو سبق سکھائیں گے اور اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں گے۔
0



