اسکردو، پارٹی کا صوبائی جنرل سیکرٹری ہوں اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں نئے عہدوں کی نوٹیفکیشنز مجھے اعتماد میں لئے بغیر کیسے ممکن ہیں اکبر تابان
اسکردو، پارٹی کا صوبائی جنرل سیکرٹری ہوں اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں نئے عہدوں کی نوٹیفکیشنز مجھے اعتماد میں لئے بغیر کیسے ممکن ہیں اکبر تابان
رپورٹ ، 5 سی این نیوز ویب
مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ میں پارٹی کا صوبائی جنرل سیکرٹری ہوں اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں نئے عہدوں کی نوٹیفکیشنز مجھے اعتماد میں لئے بغیر کیسے ممکن ہیں ، انہوں نے واضح کیا کہ قاری حفیظ الرحمن نے اب تک تمام وینگز کے جتنے بھی نئے صوبائی و ضلعی آرگنائزر ،صدور اور جنرل سیکرٹریز و دیگر عہدوں کی نوٹیفکیشنز کیے ہیں تمام غیر قانونی ہیں ، پارٹی قوانین کے مطابق حفیظ الرحمن مذکورہ عہدوں کی نوٹیفیکشنز کرنے کا مجاز نہیں اور نہ ہی کسی پارٹی عہدیدار کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر ذاتی عناد پر نوٹسسز جاری کرنے کا حق رکھتا ہے لہذا میں بطور پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وہ عہدیداران جن کو غیر قانونی نوٹسسز بھیجے گئے ہیں ان کو اپنے عہدوں پر بحال رکھنے کا اعلان کرتا ہوں اور مدر پارٹی ، خواتین ونگ ،یوتھ ونگ اور ایم – ایس-ایف کے تمام صوبائی و ضلعی آرگنائزر اور صدور و جنرل سیکرٹریز اور دیگر عہدیدران جن کا حال ہی میں غیر قانونی نوٹیفکیشنز ہوئی ہیں ان تمام کو کالعدم قرار دیتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ 16 ستمبر کو پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز صاحبہ نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ 21 اکتوبر کے بعد گلگت بلتستان میں تمام وینگز کو ری آرگنائز کرے گی ان واضح ہدایت کے بعد قاری حفیظ الرحمن کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے اور بوکھلاہٹ سمجھ سے بالاتر ہے ، اس وقت سوائے صوبائی جنرل سیکرٹری کے کسی بھی صوبائی عہدیدار کی نوٹیفیکشن موجود نہیں ہے, جن کی اپنی صدارت کی نوٹیفکیشن نہیں وہ دوسروں کی نوٹیفکیشن کیسے کر سکتا ہے۔
urdu news update,provincial general secretary of the party and how are the notifications of new posts in different districts of Gilgit-Baltistan possible without taking me into confidence