آپ نے فزکس کیوں انتخاب کیا؟ ، فیاضی
جب بھی کوئی سٹوڈنٹ کالج کے بعد یونیورسٹی میں داخلہ لیتا ہے وہاں کے ٹیچروں کی طرف سے پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ “آپ نے یہ سبجیکٹ کیوں انتخاب کیا؟”
میرا بھی آج یونیورسٹی کا پہلا دن تھا۔ اساتید کے کہنے کے مطابق ہر سال کی نسبت اس سال فزکس کے ڈیپاٹمنٹ میں حد سے زیادہ داخلے ہوئے تھے۔
ہر استاد کی طرح ہمارے استاد نے بھی ہم سے پوچھا کہ “فزکس کیوں انتخاب کیا؟”
اگر یہ سوال پہلے میرے سے ہوتا تو شاید میں کہتا “مجھے فزکس بہت پسند ہے” یا کہتا “فزکس کے فیلڈ میں کوئی نئی چیز ایجاد کرنا چاہتا ہوں” یا “میں اپنی اور اپنے گھر والوں کی زندگی سنوارنا چاہتا ہوں” یا …
لیکن میرے سے پہلے یہ سوال ایرانی ہم جماعت دوستوں سے ہوا۔ ایک نے جواب دیا “کیونکہ اس سال اسرائیل نے ہمارے سائنسدانوں کو شہید کیا اور اس فیلڈ(فزکس) کو کمزور کرنا چاہا ہے( اور ہم اس جگہ کو پُر کرنے آئے ہیں).”
مجھے اس بات پہ بہت حیرت ہوئی کہ میں کہاں کا سوچ رہا تھا اور یہ لوگ کہاں پہنچے ہوئے ہیں۔
مجھے یہاں احساس ہوا کہ میری کمزوری کہاں سے ہے۔ مجھے بچپن سے حق شناسی اور دشمن شناسی کا درس نہیں دیا گیا اور اسی لئے زندگی کا مقصد صرف “ایک اچھی زندگی” ہی بن گیا۔
جب میری اولویت priorities کی ترتیب بندی درست معیارات پہ ہونگیں تب ہی حقیقی معنوں میں ایک کامیاب اور بامقصد زندگی گزار سکتا ہوں۔ اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کے لئے کوشش کر سکتا ہوں جس کے جوان سر اٹھا کر، ہاتھوں میں ہاتھ دے کر اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پہاڑ کی طرح ثابت قدم رہنے کی قابلیت کا حامل ہوں۔
علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
کراچی، 3 دن کے دوران ساڑھے 6 کروڑ سے زائد کے 13 ہزار ای چالان جاری
یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان ، آمینہ یونس، سکردو بلتستان
urdu news update, Why Did You Choose Physics




